بلوچستان:کالعدم دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کی خاتون خود کش بمبار گرفتار کئی معصوم جانیں بچا لی گئیں:سرفراز بگٹی

مجھے خودکش مشن کیلئے تیارکیاگیاتھا ‘ گرفتار ہو گئی،کمانڈر ابراہیم نے میری ذہن سازی کی،خواتین غلط سرگرمی کاحصہ نہ بنیں: خاتون بمبار 
بلوچستان کے لوگ اب دہشتگردی کو قبول نہیں کرتے،بلوچ غیرت مند لوگ ہیں،انہیں لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلا جارہا ہے:وزیراعلی بلوچستان
کوئٹہ (آئی این پی)  بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی،کالعدم دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کی خاتون خود کش بمبار کو گرفتار کرلیا گیا۔ وزیراعلی بلوچستان سرفرازبگٹی نے گرفتارخاتون بمبار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کامیاب آپریشن کیا،بہت سی معصوم جانیں بچائی گئیں،سیکیورٹی فورسز کے اہلکار مبارکباد کے مستحق ہیں،بلوچستان کے لوگ اب دہشتگردی کو قبول نہیں کرتے،بلوچ غیرت مند لوگ ہیں،انھیں لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلا جارہا ہے،بلوچستان کے عوام حکومت سے خودحساس معلومات شیئر کر رہی ہے،دہشت گرد بلوچ خواتین کا استحصال کررہے ہیں۔ مزید کہا بلوچیت کے نام پر بلوچوں کو گمراہ کیاجارہا ہے،بشیرزیب اینڈ کمپنی اور بی ایل اے نے خواتین کے احترام کو نقصان پہنچایا،سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کومحفوظ بنایا۔ کالعدم دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کی خاتون خود کش بمبار لائبہ کا کہنا ہے  میرا تعلق ضلع خضدار سے ہے،خودکش بننے کیلئے میری ذہن سازی کی گئی،مجھے خودکش مشن کیلئے تیارکیاگیاتھا کہ گرفتار ہو گئی،تمام خواتین سے کہوں گی کہ کسی غلط سرگرمی کا حصہ نہ بنیں،کمانڈر ابراہیم نے میری ذہن سازی کی۔زیراعلی بلوچستان سرفرازبگٹی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خاتون خودکش بمبار کو گرفتار کرکے کئی معصوم جانیں بچالیں، ایک معصوم کو خودکش حملے کے لیے تیار کیا گیا، نوجوانوں کو جس طرف لے جایا جا رہا ہے، یہ بلوچ روایت نہیں، بلوچستان کے لوگ دہشت گردی کو قبول نہیں کرتے، حکومت اپنے بیانیے پر کھڑی ہے کہ بلوچوں کو لاحاصل جنگ میں ڈالا گیا ہے، نوجوانوں کو دہشت گردی سے بچانا ہے۔