پی ٹی آئی نے ایک نئے نام سے الیکشن لڑا، اکٹھے ہونے کے باوجود عبرت ناک شکست سے دوچار ہوئے یہ دھول چاٹتے رہ گئے‘یہ سب صدمے میں ہیں
یہ حکومت کی ناکامی کا انتظار کرتے رہے ‘ ن لیگ اپنا قلعہ مزید مضبوط کر گئی‘ ان کے پیروں کے نیچے سے نہ صرف قالین کھسک گیا بلکہ زمین بھی نکل گئی
لاہور (سپیشل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے گوجرانوالہ میں اکٹھے ہونے کے باوجود عبرت ناک شکست سے دوچار ہوئے یہ دھول چاٹتے رہ گئے، ن لیگ کے مقابلے میں تمام خطرناک کالعدم تنظیمیں بشمول پی ٹی آئی نے ایک نئے نام سے الیکشن لڑا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایکس پر ن لیگ کے حمایتی ایک صارف کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس میں ان کا قصور نہیں۔یہ سب صدمے میں ہیں۔ ان کے پیروں کے نیچے سے نا صرف قالین کھسک گیا ہے بلکہ پیروں تلے زمین نکل گئی ہے۔ یہ ن لیگ حکومت کی ناکامی کا انتظار کرتے رہے اور ن لیگ اپنا قلعہ مزید مضبوط کر گئی‘گوجرانوالہ میں ن کے مقابلے میں تمام خطرناک کالعدم تنظیمیں بشمول تحریک انصاف ایک نئے نام سے الیکشن لڑیں۔اس میں ان کا قصور نہیں۔ یہ سب صدمے میں ہیں۔ ان کے پیروں کے نیچے سے نا صرف قالین کھسک گیا ہے بلکہ پیروں تلے زمین نکل گئی ہے۔ یہ ن لیگ حکومت کی ناکامی کا انتظار کرتے رہے اور ن لیگ اپنا قلعہ مزید مظبوط کر گئی