لاپتا افراد کی عدم بازیابی: آئی جی، ڈی جی رینجرز سندھ کو نوٹس جاری

کراچی (اے ایف بی)سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی کے معاملے پر آئی جی، ڈی جی رینجرز سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیے۔عدالت میں 5 لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔عدالت نے آئی جی، ڈی جی رینجرز سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔