لاہور میں بچوں کے خلاف مبینہ جنسی جرائم، 2 ملزمان گرفتار

لاہور میں بچوں کے خلاف مبینہ جنسی جرائم، 2 ملزمان گرفتار

لاہور پولیس نے بچوں کے خلاف مبینہ جنسی جرائم کے دو مختلف واقعات میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق سبزہ زار پولیس نے 10 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کے الزام میں وسیم نامی ملزم کو گرفتار کیا، جبکہ ملت پارک پولیس نے 11 سالہ بچے سے مبینہ بدفعلی کے الزام میں علی احمد نامی شخص کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق دونوں واقعات کے حوالے سے بچوں کے والدین کی مدعیت میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعات کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور مقدمات میں تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کی سرگرمیوں اور معمولات پر کڑی نظر رکھیں اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔