لیونل میسی کا ارجنٹینا کی جرسی میں آخری میچ، مداحوں کیلئے جذباتی لمحہ قریب

لیونل میسی کا ارجنٹینا کی جرسی میں آخری میچ، مداحوں کیلئے جذباتی لمحہ قریب

ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم کی نیلی اور سفید جرسی میں میدان میں نظر آئیں گے، جہاں ان کے شاندار بین الاقوامی کیریئر کو باضابطہ الوداع کہا جائے گا۔

39 سالہ میسی 6 اکتوبر کو بیونس آئرس کے مونومینٹل اسٹیڈیم میں بینن کے خلاف ارجنٹینا کی جانب سے آخری میچ کھیلیں گے۔ اے ایف اے کے صدر کلاڈیو تاپیا کے مطابق کوچ لیونل اسکالونی سے مشاورت کے بعد میسی کو مداحوں کے سامنے الوداعی میچ کھیلنے کی دعوت دی گئی، جسے انہوں نے قبول کرلیا۔میسی ارجنٹینا کی جانب سے 207 میچز میں 125 گول اسکور کرچکے ہیں۔ وہ 2022 کے فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کی تاریخی کامیابی کے اہم کرداروں میں شامل تھے۔میسی کے بین الاقوامی کیریئر کا آخری مرحلہ باضابطہ الوداع کے بغیر گزرا تھا، تاہم اب انہیں اپنے ہوم گراؤنڈ پر ہزاروں مداحوں کے سامنے آخری مرتبہ قومی ٹیم کی نمائندگی کا موقع ملے گا۔الوداعی تقریب میں 2022 کی ورلڈ کپ فاتح ارجنٹائن ٹیم کے کھلاڑیوں اور ان کے اہل خانہ کو بھی مدعو کیا جائے گا، جس کے باعث یہ موقع شائقین فٹبال کے لیے ایک یادگار اور جذباتی لمحہ بننے کی توقع ہے۔