لودھراں میں کتوں کے کاٹنے سے 3 سالہ بچی دم توڑ گئی

  سینیٹری سپروائزراورحلقہ پٹواری   معطل ،انکوائری کا حکم،کمیٹی تشکیل
لودھراں (آئی این پی )لودھراں کے علاقے  دنیاپور میں کتوں نے مدر سے سے واپس آتے ہوئے ایک بچی پر حملہ کر دیا۔  کتوں کے کاٹنے سے 3 سال کی بچی کی موت کا واقعہ ہوگئی جبکہ  سینیٹری سپروائزراورحلقہ پٹواری کو معطل کرکے انکوائری کا حکم  دے دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق واقعے کے ذمہ داران کا تعین کرنے کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔