عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث توانائی کی عالمی منڈی پر دباؤ برقرار ہے۔
رپورٹس کے مطابق برینٹ کروڈ آئل 107.6 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا، جبکہ امریکی خام تیل 104.3 ڈالر فی بیرل میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔دوسری جانب اماراتی مربن خام تیل کی قیمت 123.8 ڈالر فی بیرل پر برقرار ہے۔ خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے عالمی سطح پر توانائی کی لاگت میں مزید اضافے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔