ممبئی کی ایک عمارت سے گر کر ہونے والی اس ہلاکت کو ابتدا میں خودکشی قرار دیا گیا تھا
ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی سابق ٹیلنٹ منیجر دیشا سالیان کی جون 2020 میں ہونے والی پراسرار ہلاکت کے معاملے میں سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے باضابطہ طور پر کیس درج کر کے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ نے دیشا سالیان کی موت کی تمام جہتوں سے باریک بینی اور شفاف انداز میں تفتیش کا حکم دیا تھا، جس کی تعمیل کرتے ہوئے سی بی آئی نے باقاعدہ ایف آئی آر درج کر لی۔جون 2020 میں ممبئی کی ایک عمارت سے گر کر ہونے والی اس ہلاکت کو ابتدا میں خودکشی قرار دیا گیا تھا، تاہم اہل خانہ، میڈیا اور قانونی ماہرین کی جانب سے مسلسل نئے خدشات اور سوالات اٹھائے جا رہے تھے۔دیشا سالیان کیس سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے چند دن پہلے پیش آیا تھا، جس کے باعث بالی ووڈ انڈسٹری، نامور شخصیات اور مہاراشٹر کی سیاست میں اس کیس سے متعلق سنگین الزامات کا تبادلہ ہوتا رہا ہے۔