سشانت سنگھ راجپوت دوست اور حوصلہ بڑھانے والے ساتھی کی طرح تھے‘ پرینیتی چوپڑا

میرے نیشنل فلم ایوارڈ جیتنے کی خبر پر سشانت بے حد خوش ہوئے تھے،اداکار نے مجھے گلے لگایا تو جذباتی ہو کر رونے لگی
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کو یاد کر کے جذباتی ہو گئیں۔ پریانیتی چوپڑا نے سشانت سنگھ راجپوت کی ایک یاد تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ میرے نیشنل فلم ایوارڈ جیتنے کی خبر پر سشانت بے حد خوش ہوئے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میں سشانت سنگھ راجپوت اور رشی کپور کے ساتھ فلم شدھ دیسی رومانس کی شوٹنگ کے دوران موجود تھی جب مجھے کرن جوہر کی جانب سے ایوارڈ جیتنے پر مبارک باد موصول ہوئی۔اداکارہ نے بتایا کہ جیسے ہی یہ خبر سشانت سنگھ راجپوت کو ملی تو انہوں نے فلم کے سیٹ پر پول کے قریب پڑی ہوئی کرسی پر کھڑے ہو کر خوشی سے اعلان کیا کہ میں نیشنل ایوارڈ جیتنے والی اداکارہ کے ساتھ کام کر رہا ہوں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس موقع پر جب سشانت سنگھ راجپوت نے مجھے گلے لگایا تو میں جذباتی ہو کر رونے لگی۔