پنجاب حکومت کی طرف سے تاریخی ورثے کے تحفظ اور ثقافتی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اٹھایا گیا ایک اہم قدم ہے۔
ہڑپہ میوزیم میں چار نئی گیلریوں کا افتتاح کیا گیا، جس میں جدید تقاضوں کے مطابق ہڑپہ کی تاریخ کو پیش کیا گیا ہے۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے افتتاح کے موقع پر کہا کہ یہ گیلریاں نہ صرف آثار قدیمہ کے تحفظ میں مددگار ہوں گی بلکہ تعلیمی و سائنسی تحقیق کے لیے بھی اہم مرکز ثابت ہوں گی۔ انہوں نے تاریخی ورثے کو محفوظ رکھنا ہر شہری کی ذمہ داری قرار دیا اور کہا کہ یہ اقدام پنجاب کے تاریخی مقامات کو فعال بنانے کی عملی تصویر ہے۔سیکرٹری سیاحت، ڈاکٹر احسان بھٹہ نے بتایا کہ ورثے کی بحالی سے نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی سیاحت کو بھی فروغ ملے گا، اور محکمہ آثار قدیمہ اس شعبے میں عالمی معیار کے مطابق اقدامات کر رہا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی، ظہیر عباس ملک نے کہا کہ نئی گیلریاں تحقیق، تعلیم اور عوامی آگاہی کے لیے ایک نیا باب کھولیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ہڑپہ میوزیم کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے تاکہ سیاح اور طلبہ یہاں سے مستفید ہو سکیں۔یہ گیلریاں نہ صرف ہڑپہ کی قدیم تاریخ کو محفوظ رکھنے میں مددگار ہوں گی بلکہ نوجوان نسل میں اپنے ثقافتی ورثے سے جڑنے کا احساس بھی پیدا کریں گی۔