لاہور(خصوصی رپورٹ)جے یو آئی ضلع لاہور کی جانب سے قائم خیمہ بستی میں سیلاب متاثرین کیلئے میڈیکل کیمپ قائم کردیاگیا جہاں طبی ماہرین کی ٹیم علاج معالجہ میں مصروف ہے۔بلڈ،شوگر،وہپاٹائٹس سمیت مختلف ٹیسٹ کئے جارہے ہے۔جنرل سیکرٹری جییو آئی لاہور حافظ عبدالرحمن نیمولانا احسن،مولانا عبدالوحید مدنی ودیگر کے ہمراہ خیمہ بستی میں میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور بہترین سہولیات کی فراہمی پر نگران میڈیکل کیمپ مولانا امجد سعید ودیگر ذمہ داران کو خراج تحسین پیش کیا۔ حافظ عبدالرحمن نے کہا مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر جییو آئی کارکنان ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی بلاتفریق خدمت کررہے ہے۔اس موقع پر قاری طارق شاہ،مفتی شہزاد،مولانا نوید،مولانا نزاکت موجود تھے۔