دیپالپور (خصوصی رپورٹ) دیپالپور کے نواحی علاقے ہیڈ سلیمانکی میں قائم خیمہ بستی کے سیلاب متاثرین شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔متاثرین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی غفلت اور ناقص کارکردگی نے ان کی کسمپرسی کو مزید بڑھا دیا ہے۔دو روز گزر جانے کے باوجود خوراک اور دیگر بنیادی سہولتیں فراہم نہیں کی گئیں۔بارش کے باعث خیمہ بستی پانی میں ڈوبی ہوئی ہے اور بچے، عورتیں اور بزرگ بھوک و پیاس سے نڈھال ہیں جبکہ مویشیوں کے لیے چارے کا بھی کوئی انتظام نہیں کیا گیا،متاثرین کے مطابق ضلعی انتظامیہ صرف فوٹو سیشن تک محدود ہے۔