پاکپتن(خصوصی رپورٹ)انسانی جانوں کے تحفظ اور عوامی سلامتی کے پیش نظر ضلع پاکپتن میں دریائے ستلج اور تمام نہروں میں نہانے، تیراکی اور کشتی رانی پر پابندی عائد کر دی گئی۔یہ حکم دفعہ 144 کے تحت جاری کیا گیا ہے جو 15 ستمبر سے 14 اکتوبر 2025ء تک نافذالعمل رہے گا۔ پابندی کے دوران کسی کو دریائے ستلج اور نہروں میں نہانے یا کشتی رانی کی اجازت نہیں ہوگی، خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہو گی۔