پشاور(آئی این پی )پشاور میں مون سون کے دوران دریاں، ڈیموں اور نہروں میں نہانے اور بوٹنگ پر پابندی عائد کردی گئی ، ضلعی انتظامیہ کے احکامات کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت کارروائی ہوگی۔ تفصیل کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے مون سون سیزن کے اختتام تک دفعہ 144 نافذ کر دی،پشاور بھر میں دریاں اور نہروں میں غیر قانونی بوٹنگ اور تیراکی پر پابندی ہوگی۔کابل ریور کنال، جولی شیخ کنال اور بڈھنی نالہ میں بھی تیراکی ممنوع قرار دی گئی ہے ، بڑا دریا، شاہ عالم، ناگومان اور ادیزئی دریا میں بھی نہانے پر پابندی رہے گی