نشہ چھڑانے والے ہسپتال کا سربراہ نشئی کے ہاتھوں قتل

رامکے چٹھہ میں ذکا اللہ نے بیٹے کو منشیات سے نجات دلانے کیلئے ٹیم کو گھر بلایا 
حافظ آباد(خصوصی رپورٹ)ونیکے تارڑ میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی اور علاج معالجے کیلئے بنائے گئے ہسپتال کے سربراہ کو نشہ کی لت میں مبتلا شخص نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔ رامکے چٹھہ کے علاقہ میں رانا اعجاز مجاہد نے منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے فلاح انسانیت کیئر سنٹر قائم کر رکھا تھا جہاں منشیات کے مریضوں کا علاج کیا جاتا تھا۔ونیکے تارڑ کے رہائشی ذکا آ تارڑ نے اپنے بیٹے عبدآ کو منشیات سے نجات دلانے کیلئے ادارہ فلاح انسانیت کیئر سنٹر کے سربراہ رانا اعجازاور ا ن کی ٹیم کو گھر بلایا تو ذکا آتارڑ کے بیٹے عبدآ جو نشہ کا عادی تھا اس نے انسداد منشیات ٹیم پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں رانا اعجاز موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزم فرار ہو گیا ،پولیس ونیکے تارڑنے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئیڈی ایچ کی ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔