تدریس سے جان چھڑانے والے اساتذہ کا گھیرا تنگ

 پوسٹنگ کے لیے اپلائی نہ کرنے والے اساتذہ کا ڈیٹا طلب کرلیا گیا
لاہور (خبر نگار)تدریس سے جان چھڑانے والے اساتذہ کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ،محکمہ سکول ایجوکیشن نے پوسٹنگ کے لیے اپلائی نہ کرنے والے اساتذہ کا ڈیٹا طلب کرلیا ،تمام ایجوکیشن اتھارٹیز سے ڈیٹا طلب کرلیا گیا۔تبادلوں کے حالیہ را ئونڈ میں اپلائی کرنے والے اساتذہ کا ڈیٹا طلب کرلیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ اساتذہ کو شوکاز نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔ عرصہ دراز سے سینکڑوں اساتذہ پوسٹنگ نہیں لے رہے۔ اساتذہ اپنی مرضی کی پوسٹنگ لینا چاہتے یا تدریسی ذمے داری لینے کو تیار نہیں ہیں۔