اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس 681 پوائنٹس بڑھ گیا

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس 681 پوائنٹس بڑھ گیا

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مثبت تیزی دیکھی گئی اور کاروبار کا آغاز زبردست اضافے کے ساتھ ہوا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 681 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد مارکیٹ 156,066 پوائنٹس کی سطح بحال ہوگئی۔ گزشتہ روز انڈیکس 155,384 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق شرح سود برقرار رہنا توقعات کے عین مطابق رہا جبکہ کمپنیوں کے مثبت مالی نتائج نے بھی مارکیٹ میں اعتماد بڑھایا۔ اے کے ڈی سکیوریٹیز نے پیشگوئی کی ہے کہ دسمبر 2025 تک مارکیٹ 165,000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرسکتی ہے۔

اسی دوران اسٹاک ایکسچینج میں کے الیکٹرک کے رینٹل شارٹ ٹرم سکوک بانڈ بھی لانچ کردیئے گئے۔دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 12 پیسے سستا ہوکر 281.40 روپے کا ہوگیا۔