روجھان میں کچے کے ڈاکوئوں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا

 ڈاکومغویوں کو کشتیوں کے ذریعے کچے لے جانے میں کامیاب ہو گئے
لاہور(آئی این پی )صوبہ پنجاب کے ضلع راجن پور کے علاقے تھانہ روجھان سے تقریبا 2 کلومیٹر کے فاصلے پر کچے کے علاقے میں ڈاکوئو ں نے پانچ نوجوانوں کو اغوا کر لیا گیا۔  رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین  نے بتایا ہے کہ مغوی نوجوان موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ مسلح ڈاکوئو ں نے انہیں گن پوائنٹ پر روک کر کشتی پر بٹھایا اور کچے کے علاقے کی طرف لے گئے۔اغوا ہونے والوں میں قاضی چاند، ملک نیک، شکیل آرائیں، شبیر آرائیں اور اکرم آرائیں شامل ہیں۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، تاہم ڈاکومغویوں کو کشتیوں کے ذریعے کچے کی طرف لے جانے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے مغویوں کی بازیابی کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا  ۔