ایچ پی وی سے بچا ئو کی ویکسین لگانا بہت ضروری ہے، وزیر صحت سندھ

  مائیں بہنیں قوم کو آگے لے کر جائیں گی، خواتین میں بہت طاقت ہے،ڈاکٹر عذر  
کراچی (آئی این پی )وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ایچ پی وی سے بچا ئوکی ویکسین لگانا بہت ضروری ہے۔ کراچی میں  منعقد ہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ بہت کیسز دیکھے ہیں جن میں خواتین کی سروائیکل کینسر سے اموات ہوئیں۔ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ میرا اسکولوں میں آنا بہت کم ہوتا ہے۔ سردار شاہ اور شہزاد رائے کی بہت شکر گزار ہوں جو یہاں سے مہم کو لانچ کرنے کا موقع دیا۔وزیر صحت سندھ نے کہا کہ اس مرض کی بہت دیر سے تشخیص ہوتی ہے اور اس کی علاماتیں بہت معمولی ہوتی ہیں، آخر اسٹیج میں سروائیکل بہت تکلیف دہ ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک وائرس سروائیکل کینسر کرتا ہے،