لاہور(آئی این پی )سعودی عرب کے شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے پنجاب میں سیلاب متاثرین کیلئے ہنگامی امداد فراہم کر دی ہے، این ڈی ایم اے،پی ڈی ایم اے،مقامی انتظامیہ اور دیگر شراکت داروں سے مل کر امدادتقسیم کی جارہی ہے ۔اسلام آباد سے جاری اعلامیے کے مطابق پنجاب میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کیلئے بڑاریلیف قافلہ روانہ ہوا ، امدادی سامان میں متاثرین کیلئے دس ہزار شیلٹر، نان فوڈ آئٹم کٹس اور دس ہزارفوڈ پیکجز شامل ہیں