کنگ سلمان ریلیف سینٹر کا رمضان 2026 کے لیے پاکستان میں فوڈ باسکٹ پروجیکٹ کا آغاز

 پشاور ( آئی این پی )کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی  کے تعاون سے ماہِ رمضان کے موقع پر پاکستان کے 30 اضلاع میں غذائی امداد کی تقسیم کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ اقدام فوڈ باسکٹ پروجیکٹ (5)  پاکستان 2026 کے تحت کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد غذائی عدم تحفظ کا شکار 192,500 مستحق افراد کو ضروری خوراک کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔اس منصوبے کے تحت تقسیم کیے جانے والے ہر فوڈ پیکج کا وزن 97 کلوگرام ہے، جو ایک خاندان کی رمضان المبارک کے پورے مہینے کی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ ہر پیکج میں 80 کلو آٹا، 5 لیٹر کوکنگ آئل، 5 کلو چینی، 2 کلو کھجوریں اور 5 کلو دال چنا شامل ہیں۔