اقوام متحدہ سمیت عالم انسانیت کے سامنے مشرق وسطیٰ میں غزہ کو رونددیاگیا
راولپنڈی /اسلام آباد (آئی این پی )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ عالمی یوم جمہوریت منایا جارہاہے مگر اقوام متحدہ سمیت عالم انسانیت کے سامنے مشرق وسطیٰ میں غزہ کو رونددیاگیا ،مغربی کنارے پر مظالم کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، جنوبی ایشیا میں انڈیا نے جو رویہ اپنا رکھا ، بنیادی انسانی حقوق پر جیسے ڈاکے ڈالے جارہے ہیں افسوس اس سے صرف نظر کیا جارہاہے،انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ عوامی رائے کا احترام وقت کی ضرورت ہے اس پر عملدرآمد کرکے ہی ملک کو ترقی کی جانب گامزن اور ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں شامل کیا جاسکتاہے۔