واضح ہوگیا القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ ذاتی عناد اور بدنیتی پر مبنی ہے:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا
پشاور(آئی این پی)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ 190 ملین پائونڈ کے حوالے سے برطانوی ہائیکورٹ کا فیصلہ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ معاہدے کے مطابق یہ رقم سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرائی جانی تھی، واضح ہوگیا کہ القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ ذاتی عناد اور بدنیتی پر مبنی ہے، دیگر جعلی مقدمات کی طرح یہ مقدمہ بھی ہائی کورٹ میں بے بنیاد ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ جانے کے بعد مریم نواز اور شریف خاندان کے تمام ارمان بہہ جائیں گے