لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس کی عدالت میں پیر کو کارروائی کے دوران اچانک چوہا کمرہ عدالت میں داخل ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق چوہے نے جیسے ہی اپنی جست شروع کی، کمرہ عدالت میں موجود بعض سائلین اور وکلا کے چہرے خوف سے سفید ہوگئے، مگر دوسری طرف کچھ لوگ اس کی شرارتوں پر ہنسنے سے خود کو روک نہ سکے۔ عدالت کے سنجیدہ ماحول میں اچانک قہقہے گونجنے لگے۔عینی شاہدین کے مطابق چوہا کبھی ادھر تو کبھی ادھر دوڑ لگاتا رہا اور پھر ایک لمبی چھلانگ مار کر سب کو حیران کرتے ہوئے اوجھل ہوگیا۔ اس پرفارمنس کے دوران اعلی افسران بھی عدالت میں موجود تھے، جو پہلے حیران اور پھر مسکرا دئیے۔