افسوسناک ہوگا اگر عرب اسلامی سربراہی کانفرنس صرف تقریروں پر ختم ہوگی : اسحاق ڈار

دوحہ (آئی این پی) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے  افسوسناک ہوگا اگر عرب اسلامی سربراہی کانفرنس صرف تقریروں پر ختم ہوگی۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عرب میڈیا کو دیئے گئے انٹر ویو میں کہا ہے کہ دنیا کے دو ارب مسلمانوں کی نظریں عرب اسلامی سربراہی اجلاس پر لگی ہوئی ہیں، اگر اجلاس صرف تقریروں تک محدود رہا تو یہ افسوسناک ہوگا۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کی خواہش پر مشترکہ سیکیورٹی فورس کیوں نہیں بنائی جا سکتی؟ امت مسلمہ اب عملی اقدامات کی توقع رکھتی ہے، اسرائیل کے خلاف واضح لائحہ عمل نہ دیا گیا تو لوگ مایوس ہوں گے۔