ہربنس پورہ میں رکشہ پارک کرنے کے تنازع پر فائرنگ کا واقع پیش آیا، جس میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق جھگڑا جمیل عرف بھیا اور سلمان کے درمیان سٹینڈ پر رکشہ لگانے کے مسئلے پر شروع ہوا۔ بعد ازاں جمیل اپنے ساتھی اشفاق کے ہمراہ موقع پر پہنچا، جہاں ملزم اشفاق نے اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہو گیا۔ فائرنگ سے خادم حسین زخمی ہوا جس کی ٹانگ میں گولی لگی۔واقعے کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔