غزہ: اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے باوجود خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
اقوام متحدہ کی ایجنسی نے الزام لگایا کہ جنگ بندی کی شرائط کے تحت جن علاقوں میں اسرائیلی فوج تعینات ہے وہاں شہریوں پر حملے جاری ہیں۔ادھر خان یونس کے مشرق میں اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے میں 2 فلسطینی شدید زخمی ہوئے، جبکہ نابلس اور قلقیلیہ سے 4 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔اسرائیل نے اعلان کیا کہ مصر کے ساتھ مل کر رفح کراسنگ کو لوگوں کی آمد و رفت کے لیے کھولنے کی تیاری کی جارہی ہے، تاہم تاریخ بعد میں دی جائے گی۔دوسری جانب اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ غزہ امن منصوبے کے اگلے مرحلے میں پیش رفت صرف اس وقت ہوگی جب حماس تمام 28 یرغمالیوں کی باقیات واپس کر دے۔