پولیس ملازمین کے علاج معالجے کیلئے مزید 21 لاکھ 25 ہزارجاری

 لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 21 لاکھ 25 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سب انسپکٹر شفقت علی کو علاج معالجے کیلئے5 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ ریٹائرڈ انسپکٹر اشفاق احمد کو کینسر کے علاج معالجے کیلئے3 لاکھ روپے جبکہ کانسٹیبل ندیم عباس کو کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے فراہم کیے گئے۔اسی طرح اے ایس آئی خرم شہزاد کو علاج معالجے کیلئے2 لاکھ روپے، سب انسپکٹر فرقان احمد اور ہیڈ کانسٹیبل محمد ندیم کو ایک لاکھ روپے فی کس فنڈز دیئے گئے۔ترجمان نے بتایا کہ شہید کانسٹیبل نیاز احمد کی اہلیہ اور ڈرائیور کانسٹیبل مقصود احمد کو علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس فراہم کیے گئے۔ مزید برآں ریٹائرڈ اے ایس آئی ریاست علی، ڈرائیور کانسٹیبل محمد اشرف، کانسٹیبل ابا حسین اور کانسٹیبل محمد اشرف کو مجموعی طور پر4 لاکھ 75 ہزار روپے علاج معالجے کیلئے جاری کیے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈز کے اجراء کی منظوری دی۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت اپنے ملازمین کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے۔