پنجاب پولیس کے یہ بہادر جوان حقیقی ہیرو ہیں:ایس پیز منزہ کرامت
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کے غازیوں، شہداء کے اہلخانہ اور سٹوڈنٹس کے وفد کا میو ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مذہبی سیاسی جماعت کے شرپسند عناصر کے تشدد اور فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس افسران و جوانوں کی عیادت کی۔ترجمان پولیس کے مطابق وفد نے زیر علاج اے ایس آئی محمد سلیم، کانسٹیبل محسن علی اور کانسٹیبل مجاہد انجم سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے ایس پی ہیڈ کوارٹرز منزہ کرامت کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے یہ بہادر جوان حقیقی ہیرو ہیں جنہوں نے شہریوں کے تحفظ اور امن عامہ کے قیام کے لیے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی پولیس افسران و جوانوں کے حوصلے، وفاداری اور جذبہ خدمت کو سلام پیش کرتے ہیں، اور پنجاب پولیس انہی بہادر افسران و جوانوں کے عزم و قربانیوں سے مضبوط ہے۔وفد نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی اور ان کے جذبہ حوصلہ و قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔