ایس پی بلال احمد کا انجمن تاجران کے وفد کے ہمراہ میو ہسپتال کا دورہ

 زخمی اہلکاروں کو پھول اور تحائف پیش, جلد صحت یابی , نیک خواہشات کا اظہار کیا
لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی سٹی بلال احمد نے انجمن تاجران کے وفد کے ہمراہ میو ہسپتال کا دورہ کیاحالیہ مذہبی جماعت کی جانب سے ہونے والی ہنگامہ آرائی اور فسادات میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔ترجمان پولیس کے مطابق تاجروں کے وفد کی قیادت صدر اعظم کلاتھ مارکیٹ ملک زمان نے کی۔ایس پی سٹی بلال احمد اور تاجروں کے نمائندگان نے زخمی اہلکاروں کو پھول اور تحائف پیش کیے اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ایس پی سٹی نے زخمی اہلکاروں کے اہلِ خانہ اور معالج ڈاکٹروں سے ملاقات کے دوران ان کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں ایس پی سٹی بلال احمد نے کہا کہ ہمارے بہادر جوان ہمارے بازو اور فخر ہیں، جنہوں نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈالیں مذہبی جماعت کی جانب سے ہونے والے فسادات کے دوران پولیس فورس پر شدید پتھراؤ اور سیدھی فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں کئی اہلکار زخمی اور بعض شہید ہوئے۔ زخمی اے ایس آئی سلیم کی گردن پر گولی لگی جبکہ ایک ایس ایچ او بھی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہواپولیس فورس کے حوصلے بلند ہیں اور امن و امان کے قیام کے لیے اہلکار پوری جانفشانی سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔زخمی اہلکاروں کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی اور تمام ماتحت افسران و اہلکاروں کی ویلفیئر کو یقینی بنایا جا رہا ہیاس موقع پر ملک زمان تاجر نے کہا کہ شہر میں امن اور جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس فورس کی قربانیاں قابلِ ستائش ہیں۔ہم امن و امان کی بحالی کے لیے پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں