سکیورٹی کے معاملے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں: فیصل کامران

قذافی سٹیڈیم، اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے:ڈی آئی جی
 لاہور(کرائم رپورٹر)  قذافی اسٹیڈیم اور اس کے اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ پولیس کی جانب سے کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کی حفاظت کے لیے مؤثر اور جامع سکیورٹی پلان پر عملدرآمد جاری ہے ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران خود قذافی اسٹیڈیم پہنچے اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ  لیتے رہے۔ ان کے ہمراہ ایس ایس پی ماڈل ٹاؤن اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران بھی موجود تھے۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے چار درجاتی سکیورٹی حصار کا تفصیلی معائنہ کیا اور ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے داخلی راستوں پر تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ہر آنے والے فرد کی مکمل تلاشی یقینی بنائیں۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی پر تعینات تمام افسران و جوان الرٹ رہیں، سکیورٹی کے معاملے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی پولیس کی ڈولفن اسکواڈ اور پیرو ٹیمیں شہر کے مختلف حصوں اور اسٹیڈیم کے اطراف مسلسل گشت پر مامور ہیں، جبکہ ٹیموں کی آمدورفت کے روٹس کی سکیورٹی بھی سختی سے چیک کی گئی ہیمیچ کے دوران شہریوں کو مکمل تعاون کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کرکٹ شائقین پْرامن ماحول میں کھیل سے لطف اندوز ہو سکیں۔