سیالکوٹ: تھانہ قلعہ کالر والہ کی حدود میں 5 سالہ بچی عفیفہ کائنات کے ساتھ زیادتی اور قتل کے اندوہناک واقعے میں ملوث مرکزی ملزم ابو ہریرہ، اس کے والد اور والدہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق، 15 ستمبر کو عفیفہ کائنات کو اغوا کیا گیا تھا، جبکہ 18 ستمبر کو اس کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی تھی۔ڈی پی او فیصل شہزاد نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں، جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق، ملزم ابو ہریرہ نے بچی کو زیادتی کے بعد اینٹ مار کر قتل کیا، جبکہ اس کے والدین نے شواہد مٹانے میں مدد فراہم کی۔ڈی پی او فیصل شہزاد نے کہا کہ ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی اور متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔