نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی مسلمان شخص کی مدینہ میں بھارتی ہندو مہاراج کی صحت کیلئے دعاکی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔سوشل میڈیا پر وڈیو میں دعا کا واقعہ خاص توجہ کا مرکز بن گیا ۔ سفیان اللہ آبادی، جو بھارت کے شہر پریاگ راج کے نوجوان مسلم ہیں، انہوں نے ہندو سینٹ پریم نند مہاراج کی صحت یابی کیلئے دعائیہ الفاظ ادا کیے۔ ایک منٹ اور بیس سیکنڈ کی ویڈیو میں سفیان کو مدینہ کی مقدس جگہوں میں سے ایک مقام پر دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ بھارت کے مشہور سینٹ کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کر رہے ہیں۔سفیان نے کہا، مذہبی پیشوا پریم نند مہاراج ایک بہت ہی اچھے انسان ہیں۔ ہمیں پتہ چلا ہے کہ وہ بیمار ہیں۔ ہم ابھی مدینے میں گنبدِ خضرا کے سامنے ہیں۔ یہاں سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی ان کو صحت و تندرستی دے