ہندو انتہاپسندوں نے مسلمان خاتون کو کھمبے سے باندھ کر قتل کردیا

ریاست بہار کے ضلع مدھو بنی میں خاتون زمینی تنازع میں مدد مانگنے کیلئے گائوں کے سربراہ کے پاس گئی تھی
 نئی دہلی (آئی این پی )بی جے پی کے زیر اقتدار بھارتی ریاست بہار کے ضلع مدھو بنی میں ہندو انتہاپسندوں نے مسلمان   خاتون کو  کھمبے سے باندھ کرپیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان عورت روشن خاتون کو اس وقت کھمبے سے باندھ کر قتل کردیا جب وہ زمینی تنازع میں مدد مانگنے کے لیے گائوں کے سربراہ کے پاس گئی تھیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقامی لوگوں نے بتایا کہ حملہ آوروں نے خاتون کو کھمبے سے باندھ کر بے رحمی سے پیٹا،عینی شاہدین نے بتایا کہ حملے کے دوران خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی گئی