سونا مزید مہنگا ، فی تو لہ قیمت 4لاکھ 40ہزار 900روپے ہو گئی

کراچی(آئی این پی  )سونے کے نرخوں میں اضافے کا سلسلہ جاری، بدھ کو بھی اضافے کے بعد قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی  ۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں  24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 5ہزار 800روپے کے اضافے سے 4لاکھ 40ہزار 900روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی  جبکہ  فی 10 گرام سونے کی قیمت 4ہزار 972روپے بڑھ کر 3لاکھ 78ہزار روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی ہے۔ادھر بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں   بدھ کے روز فی اونس سونے کی قیمت اچانک 58 ڈالر کے بڑے اضافے سے 4ہزار 198ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر  پہنچ گئی ہے۔