فی تولہ سونا 14ہزار 900روپے کم ہوکر 4لاکھ 38ہزار 36روپے ہوگیا

کراچی(آئی این پی )عالمی ومقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 14 ہزار 900 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 38 ہزار 36 روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت 14510روپے گرکر374205روپے ہوگئی، فی تولہ چاندی کی قیمت 413 روپے کم ہوکر6946 روپے پر آگئی۔قبل ازیں انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا149 ڈالرسستا ہوکر 4156ڈالر پر آگیا۔