کراچی(آئی این پی )عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل 5 ویں روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ ، 57 ہزار 336 روپے ہو گئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 685 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 92 ہزار 91 روپے پر پہنچ گئی۔اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 77 روپے کے اضافے سے 6903 روپے ہو گئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 8 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 4 ہزار 349 ڈالر کا ہو گیا ہے۔واضح رہے 5 روزمیں فی تولہ سونے کی قیمت میں 29 ہزار 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔