شاداب خان کی بیٹنگ غیرمعمولی تھی، انہوں نے مہارت سے میچ کا رخ بدل دیا: برینڈن میک کولم

شاداب خان کی بیٹنگ غیرمعمولی تھی، انہوں نے مہارت سے میچ کا رخ بدل دیا: برینڈن میک کولم

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم نے پاکستان کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کی شاندار بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اننگز مثالی اور غیرمعمولی تھی، انہوں نے دباؤ کی صورت حال میں بہترین مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انگلش ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم نے شاداب خان کی بیٹنگ کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے انتہائی مشکل صورت حال میں جس انداز سے کھیل کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ تعریف ہے۔ شاداب خان نے دباؤ کو برداشت کرتے ہوئے ذمہ دارانہ اور مؤثر بیٹنگ کی اور میچ کا رخ پاکستان کے حق میں موڑنے میں اہم کردار ادا کیا۔برینڈن میک کولم کا کہنا تھا کہ شاداب خان نے لاجواب بیٹنگ کی اور دباؤ میں بھی اپنے کھیل پر گرفت برقرار رکھی۔ ان کے مطابق شاداب خان کی اننگز میں اعتماد، مہارت اور میچ کی صورت حال کو سمجھنے کی صلاحیت نمایاں تھی، جس نے انہیں دیگر کھلاڑیوں سے ممتاز کیا۔انگلش کوچ نے میچ کے دوران شاداب خان کے ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہونے کی اپیل پر ردعمل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انداز دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے وہ پہلے ہی میچ جیت چکے ہوں۔ شاداب خان نے اس موقع پر ریویو لینے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد انہیں ناٹ آؤٹ قرار دیا گیا۔ میک کولم نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کرکٹ کا حصہ ہیں اور کھلاڑیوں کے فیصلے کھیل کے نتائج پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑے تو اس کے بعد کئی پہلو سامنے آتے ہیں جن کا جائزہ لینا ضروری ہوتا ہے۔ انگلینڈ کو اس میچ میں ناکامی ضرور ہوئی، تاہم ٹیم کی کارکردگی میں کچھ مثبت پہلو بھی موجود تھے جن سے آئندہ میچز کے لیے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔برینڈن میک کولم نے انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک کی قیادت کو بھی سراہا اور کہا کہ وہ اچھی کپتانی کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق ہیری بروک ٹیم کی حکمت عملی تیار کرتے وقت مشاورت کو اہمیت دیتے ہیں اور مختلف معاملات پر کھلاڑیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہیں، جو ٹیم کی بہتری کے لیے مثبت طرزِ عمل ہے۔انگلش ہیڈ کوچ نے ایک بار پھر شاداب خان کی بیٹنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اننگز غیرمعمولی معیار کی حامل تھی۔ شاداب نے اپنی صلاحیتوں اور مہارت کا بھرپور استعمال کیا اور مشکل مرحلے میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔