اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)ہارنیاں والا چوک میں چور ایک ہی رات میں دو دکانوں کی چھتوں میں نقب لگا کر لاکھوں روپے نقدی چوری کرکے فرار ہوگئے، ہارنیاں والا چوک میں واقع محمد شہزاد کی الشفاء فارمیسی کی چھت میں نامعلوم ملزمان نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نقب لگائی اور ایک لاکھ 32 ہزار روپے نقدی چوری کر کے فرار ہوگئے جبکہ محمد راشد کے ٹینٹ ہاؤس کی چھت میں نقب لگا کر 32 ہزار روپے نقدی لے اڑے۔پولیس تھانہ اے ڈویڑن نے مقدمات درج کرلئے۔