لاہور(خصوصی رپورٹ)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت 9 مئی سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع بارے کیس کی سماعت 24 نومبر کو کرے گی جبکہ حماد اظہر نے جیل میں بی کلاس کی سہولت کیلئے اور بیرک اور واش روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کیخلاف بھی درخواستیں دیدیں۔ حماد اظہر نے موقف اپنایا کہ بیرک میں بیڈ، کرسی اور میز جیسی بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں، دو سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں جو نجی زندگی اور بنیادی انسانی وقار کے منافی ہیں، دونوں کیمرے باتھ روم اور واش روم کی جگہ کو بھی مانیٹر کرتے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی موجودگی حقِ پرائیویسی کی خلاف ورزی ہے، بیرک سے دونوں کیمرے ہٹانے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست گزار نے موجودہ سی گریڈ سہولیات کو ناکافی قرار دیکر بی کلاس سہولیات فراہمی کی بھی استدعا کی اور بی کلاس سہولیات کے تمام اخراجات خود برداشت کرنے کی پیشکش کی ہے۔