لاہور،حماد اظہر کے جسمانی ریمانڈ کا تحریری حکم جاری

لاہور(خصوصی رپورٹ )لاہورمیں انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے جسمانی ریمانڈ کا تحریری حکم جاری کردیا۔ تحریری حکم کے مطابق تفتیشی افسر نے حماد اظہر کا پولی گرافک ٹیسٹ کروا لیا ہے۔تفتیشی نے بتایا کہ حماد اظہر سے اسلحہ ،ڈنڈا ،پیٹرول بم ریکور ہونے کا امکان ہے ،آئی او کے مطابق حماد اظہر کے موبائل فون کی ریکوری اور مزید تفتیش کے لئیجسمانی ریمانڈ درکار ہے ، تفتیشی افسر کے مطابق مقدمے کی تفتیش میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے۔ تحریری حکم کے مطابق تفتیشی افسر نے ملزم حماد اظہر کے مزید 32 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،حماد اظہر کا مزید 17 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے ،ملزم کو 15 اکتوبر کو دوبارہ پیش کیا جائے ۔حماداظہرکے خلاف جناح ہائو س جلائو گھیرائو کا مقدمہ تھانہ سرور روڑ پولیس نے درج کررکھا ہے۔