موٹر سائیکلیں اور چنگ چی رکشے تحویل میں، ملزموں پر مقدمات بھی درج
لاہور (کرائم رپورٹر) باٹاپور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ون ویلنگ اور خطرناک ریسنگ کرنے والے 11 منچلوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ریسنگ اور ون ویلنگ کے لیے تیار کردہ موٹر سائیکلیں اور رکشے تحویل میں لے لیے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان مختلف ٹولیوں کی شکل میں موٹر سائیکلوں اور چنگ چی رکشوں پر خطرناک کرتب دکھانے اور ریسنگ میں مصروف تھے۔ گرفتار ملزمان میں احد، حمزہ، حارث، بلال، ثاقب، نعیم اور دیگر شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی کینٹ نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ون ویلنگ، ریسنگ اور موٹر سائیکلوں و چنگ چی رکشوں پر خطرناک کرتب جیسے جان لیوا کھیلوں سے دور رکھیں۔