واشنگٹن (آئی این پی )امریکی ریاست اوکلو ہاما میں ٹرک سے امونیا گیس کے اخراج کے باعث متعدد افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ جنھیں ریسکیو سروس نے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ ویدر فورڈ شہر میں امونیا سیبھرا ٹرک ایک ہوٹل کے قریب کھڑا تھا کہ اچانک امونیا گیس لیک ہونا شروع ہوگئی۔