موٹرسائیکل درخت سے ٹکرا گیا ، 2بھائی ہلاک

 ڈیوس روڈ پر تیز رفتاری کے باعث حادثہ ،30سالہ کلیم،35سالہ سرور موقع پر ہی دم توڑ گئے 
 اچھرہ فلائی اوور پر تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کوکچل دیا ، 20 سالہ فیاض چل بسا
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈیوس روڈ پر2 موٹرسائیکل سوار بھائی درخت سے ٹکرا کرجاں بحق ہوگئے ایدھی ترجمان کے مطابق گڑھی شاہو کے علاقے ڈیوس روڈ پر تیز رفتار بائیک درخت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جان بحق ہوگئے جن کی شناخت 30 سالہ کلیم اور 35 سالہ سرور کے نام سے ہوئی، دوسرا حادثہ اچھرہ فلائی اوور پر ہوا جہاں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کوکچل دیا جس کے نتیجے میں 20 سالہ فیاض ولد فضل موقع پر جاں بحق ہو گیا، اطلاع ملنے پر متعلقہ تھانوں کی پولیس نے تینوں لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔