گاڑی موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی،2بھائی جاں بحق،ایک زخمی

حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں میں 18سالہ بلال،22سالہ علی شامل،ارسلان ہسپتال منتقل
شکرگڑھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )شکرگڑھ کے علاقے ملووال لکڑا میں منظور پورہ پلاٹ سٹاپ کے قریب تیز رفتار لینڈ کروزر پہلے بھینس سے ٹکرانے کے بعد بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے جا ٹکرائی حادثے میں تین بھائی زخمی ہوئے جن میں سے دو سگے بھائی جاں بحق جبکہ تیسرا بھائی زخمی ہو گیاریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 18 سالہ بلال 22 سالہ علی اور 16 سالہ ارسلان زخمی ہوئے دو زخمیوں کو سر پر شدید جبکہ ایک کو پیٹ میں اندرونی چوٹیں آئیں ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور تینوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال منتقل کیا ریسکیو کے مطابق شدید زخمی علی نے ایمبولینس میں ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ دیا جبکہ دوسرے شدید زخمی بلال کی ہسپتال پہنچنے کے بعد موت واقع ہو گئی جاں بحق ہونے والے بلال اور علی سگے بھائی تھے جبکہ زخمی ارسلان بھی ان کا بھائی ہے حادثے کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی ہے مزید قانونی کارروائی متعلقہ پولیس کر رہی ہے