لاہور (خصوصی رپورٹ)محکمہ جنگلی حیات پنجاب وائلڈ لائف رینجرز نے صوبہ بھرسے جنگلی جانوروں و پرندوں کے غیر قانونی شکار، کاروبار،قبضہ اور سوشل میڈیا پر انکی تشہیر کی پاداش میں 27 شکاری گرفتار کر کے10جنگلی پرندے1 گیدڑ بازیاب کروائے، 16شکاریوں کو 5 لاکھ 41 ہزار روپے جرمانہ کیا۔ 6 شکاریوں کیخلاف وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر درج جبکہ بقیہ کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر دیا گیا۔ وائلڈلائف رینجرز لاہور نے طوطوں کی نیٹنگ میں ملوث ملزم کوگرفتار کر کے2 طوطے برآمد کر لئے اورکبوتر کیشکاری کو 40 ہزار جرمانہ کیا۔