سموگ ! ماحولیاتی آلودگی اور ھمارا کردار

پروفیسر حکیم سید عمران فیاض 
سموگ ہوا کی آلودگی کی ایک قسم ہے ۔ جس میں دیکھنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ھے ۔ جوکہ دھند اور دھواں کے ملاپ سے جنم لیتی ھے ۔ یہ فیکٹریوں، اینٹ بنانے والے بھٹوں,ٹائر جلانے والی بھٹیوں،چاول کی فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے ،کوڑا کرکٹ کو جلانے ،گاڑیوں کے دھواں سمیت دیگر وجوہات کی بنا پر معرض وجود میں آتی ہے۔تیز ہواؤں کا نہ ہونا اور بارشوں کی کمی اس میں اضافہ کی وجہ بن سکتے ہیں۔ پنجاب حکومت نے لاہور ، شیخوپورہ ، قصور ، ننکانہ صاحب ، گوجرانوالہ گجرات ، سیالکوٹ ، حافظ آباد ، منڈی بہائولدین اور نارووال کے تمام شہریوں کو اس سے محفوظ رکھنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ سموگ بہت سی بیماریوں کو بھی اپنے ساتھ لے کر آتی ہے،جس میں سانس اور دل کی بیماریاں, فالج, دمہ,پھیپھڑوں کے امراض , ڈپریشن , الزائمز اور ڈیمینشیا سرفہرست ھیں۔موجودہ ترقی یافتہ دور جہاں دن بدن آبادی میں اضافہ ,ٹریفک کاا?دھام,چھوٹی بڑی فیکٹریوں میں اضافہ خصوصا آبادی کے اندر بعض سرکاری عملہ کی مجرمانہ غفلت  کی بدولت فیکٹریوں کا قیام اس کا مین سبب ہے۔ایک تحقیق کے مطابق فضائی آلودگی ہڈیوں کی کمزوری,جوڑوں کے درد (گنٹھیا) کے مرض کا بھی باعث بنتی ہے، جسکی وجہ سے انسان قبل از وقت موت کی آغوش میں چلا جاتا ہے، کیونکہ فضائی آلودگی پیراتھائیرائیڈ ہارمون پر اثر انداز ہوتی ہے۔جو کہ کیلشیم کی پیداور کو کنٹرول کرتاہے ،فضائی آلودگی کی وجہ سے جسم میں کیلشیم کم بنتا ہے اور ہڈیاں مختلف امراض کا شکار ھو جاتی ہیں۔سموگ جسے زمینی اوزون بھی کہا جاتا ھے۔یہ ایک وزنی پیلی سرمئی دھند کی مانند ھے جو ہوا میں جم جاتی ھے۔فضاء میں جنم لینے والی ہوائیں آلودگی اور بخارات کا سورج کی روشنی میں دھند کے ساتھ ملن سموگ کی وجہ ہے، مزید یہ کہ درختوں کا تیزی سے کاٹنا یعنی کمی بھی اس کی مین وجہ ہے ۔فضائی آلودگی کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔دستیاب اعداد و شمار کے مطابق لاہور کی فضاء  میں کیمیائی آلودگی کی سطح عالمی ادارہ صحت کی مقررہ گائیڈ لائنز سے 55 گنا زیادہ ریکارڈ کی گئی۔شہر کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شرح بھی انتہائی بلند رہی۔ کوٹ لکھپت انڈسٹریل ایریا اور اطراف میں ائیر کوالٹی انڈیکس 692 ریکارڈ کیا گیا۔برکی روڈ پر 716، علامہ اقبال ٹائون میں 684، گلبرگ میں 593  اور ڈیفنس میں 573  ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔بیدیاں روڈ پر فضائی آلودگی کی شرح 569 جبکہ گورنمنٹ کالج اور اطراف میں 493 ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج رات بارش کا امکان ہے، جس سے فضائی آلودگی میں کمی آسکتی ہے۔طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ادارہ برائے ماحولیاتی تحفظ پاکستان کی درجہ بندی کے مطابق 0 سے 100 تک انڈیکس کو سبز اور مثبت جب کہ 101 سے 200 تک انڈیکس کو قدر آلودہ مگر قابل برداشت کی کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔300 سے 500 کے درمیان انڈیکس آلودہ اور انتہائی آلودہ کی کیٹگری میں آتے ہیں اور ایسے میں طویل مدت تک فضائی آلودگی کی صورت میں دل اور پھیپھڑوں کے مریضوں کو سانس لینے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ادارہ برائے ماحولیاتی تحفظ کی درجہ بندی میں بتایا گیا ہے کہ ائیر کوالٹی انڈیکس 500 سے زیادہ ہونے کا مطلب فضا شدید آلودہ ہے اور اس کے اثرات صحت مند افراد پر بھی پڑسکتے ہیں ۔ پنجاب حکومت کو فضائی آلودگی کے پیش نظر سفر کرنے والوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار دینا چاہیئے۔ دریں اثناء  پچھلے سال کی طرح لاہور سمیت دیگر شہروں میں پانی کے چھڑکائو اور اینٹی اسموگ گنز کا استعمال ضروری ہے، اسموگ سے بچائو اور کمی کے لیے ہر شہری کا کردار بڑی تبدیلی اور کامیابی کی وجہ بنتا ہے۔
 احتیاطی تدابیر۔* اس موقع پر ماسک کا استعمال کریں۔* بغیر ضرورت گھر سے نہ نکلیں۔* سر کو ڈھانپ کر رکھیں۔* آنکھوں پر عینک کا استعمال کریں۔* پانی کا زیادہ استعمال کریں۔* مرغن غذاؤں کا کم استعمال کریں۔* اپنی روزمرہ خوراک میں ڈرائی فروٹ کا استعمال کریں۔پرہیز اور علاج فضائی آلودگی میں ان بیماریوں سے بچنے کیلئے گھر میں بس یہ ایک کام کریں ، فضائی آلودگی نزلہ ،زکام اور کھانسی سے بچنے کے لیے بنفشہ ، برگ تلسی کی چائے اور لہسن کی چٹنی مفید ہے ۔ موسم سرما کے صحت پر رونما ہونے والے برے اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے گرم پانی میں آدھا لیموں نچوڑ کر خالص شہد ملا کر گھونٹ گھونٹ پینا مفید ہے۔ لونگ، دار چینی، سیاہ مرچ اور سونٹھ (زنجبیل) کے سفوف کی ایک چٹکی گرم قہوے میں ملا کر شہد سے میٹھا کر کے پینا مفید ہے، اس سے جسم میں حرارت بڑھتی ہے اور قوت مدافعت میں اضافہ ہوتاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موسم سرما میں جلدی امراض ، کھانسی ، جوڑوں کا درد اور دیگر بلغمی امراض میں اضافہ ہو جاتا ہے - موسم کے سرد ہونے سے جِلد پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ سردی میں اضافے سے جِلد میں خشکی بڑھنے لگتی ہے ۔ ہیٹر اور آگ سے کمرے گرم تو ہوجاتے ہیں لیکن ان میں خشکی بھی بڑھ جاتی ہے۔ جس سے جِلد اور بھی خشک رہنے لگتی ہے۔اس لیے ایسے کمروں میں کھلے برتن میں پانی بھر کر رکھ دینا چاہیے اس طرح ہوا میں خشکی کا تناسب کم ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ جِلد کو خشکی سے بچانے کیلئے روغن بادام اور عرقِ گلاب کو خوب ملا کر (ایملشن بنا کر) چہرے اور ہاتھوں وغیرہ پر لگانا مفید رہتا ہے۔اس سے جِلد خشکی سے محفوظ رہتی ہے۔ اسی طرح بہت گرم پانی کے غسل سے بھی جِلد میں خشکی بڑھ جاتی ہے۔ اس کے لیے مناسب ہے کہ پانی میں تھوڑی سی گلیسرین ملا لی جائے یا غسل سے پہلے زیتون یا تلوں کا تیل جسم پر مل لیا جائے اس سے جِلد کی پرتیں نہیں اترتیں اور خشک خارش بھی نہیں ہوتی۔اس موسم میں چہرے کی حفاظت کریں اس مقصد کے لیے گلیسرین اور لیموں کا رس عرقِ گلاب میں ملا کر لگانا مفید ہے۔  اس موسم کے بد اثرات سے بچنے کا اصل تقاضا یہی ہے کہ آپ خود کو مضبوط اور توانا رکھیں۔ اس موسم میں کھلے کمرے اور بالکل بند کمرے میں سونے سے بھی گریز کریں۔ بہتر یہی ہے کہ کمرے کے روشن دان اور کھڑکیاں کھلی ہوں،سر اور چہرہ کے علاوہ جسم کے باقی حصوں کو موسم کی شدت کے مطابق اونی اور گرم خشک کپڑوں سے ڈہانپنا چاہیے۔ اس موسم میں صفائی کا خیال رکھنا از حد ضروری ہے۔ دن میں ایک بار نیم گرم پانی سے غسل کر لیا جائے، کمزور اور بوڑہے افراد ہفتہ میں ایک بار لازمی طور پر غسل کریں۔ اس موسم میں مرغن اور گرم غذائوں کا استعمال کرنا چاہیے۔ علیٰ الصبح بیدار ہو کر نمازِ فجر کے بعد ڈھیلے ڈھالے گرم کپڑوں میں ہلکی پھلکی ورزش کو معمول بنائیں۔اپنے پیروں کو ہمیشہ گرم رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اکثر لوگ اپنی قوت و صحت کا مظاہرہ کرنے کے لیے اس موسم میں بھی ہلکے پھلکے کپڑے زیب تن کرتے ہیں جو صحت کے لیے نقصان دہ ہے ۔ اسی طرح ٹھنڈے مشروبات اور غذائوں کے استعمال کو جاری رکھنا بھی صحت کیلئے مفید نہیں ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ حکومت پنجاب کو سموگ کو آفت قرار دیتے ہوئے سخت اقدام کرنے ہوں گے ۔