پشاور ہائی کورٹ: بشریٰ بی بی کی درخواست 18 نومبر کی سماعت میں شامل نہیں

پشاور ہائی کورٹ: بشریٰ بی بی کی درخواست 18 نومبر کی سماعت میں شامل نہیں

پشاور ہائی کورٹ نے 18 نومبر کے لیے مقدمات کی سماعت کی کاز لسٹ جاری کر دی ہے، جس میں بشریٰ بی بی کی درخواست شامل نہیں ہے۔

 بشریٰ بی بی نے مقدمات کی تفصیل کے لیے درخواست دائر کی تھی، جس کی سماعت 18 نومبر کو متوقع تھی، مگر 2 رکنی بینچ کی عدم موجودگی کے باعث درخواست سماعت کے لیے مقرر نہیں کی جا سکی۔یاد رہے کہ 29 اکتوبر کو پشاور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے بشریٰ بی بی کو 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت دی تھی اور کیس کو 18 نومبر تک ملتوی کیا تھا۔ بشریٰ بی بی کے وکیل عالم خان ادیزئی نے بتایا کہ وہ درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرانے کی کوشش کریں گے۔پشاور ہائی کورٹ کی 18 نومبر کی کاز لسٹ میں بشریٰ بی بی کی درخواست کی غیر موجودگی کے بعد وکیل نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی سماعت کا عمل شروع ہوگا۔