سی سی ڈی کاچھاپہ ،کالعدم تنظیم کا کارکن گرفتار

ساہیوال( خصوصی رپورٹ)سی سی ڈی نے ساہیوال پاکپتن روڈ مارکی کے قریب ریڈ کرکے کالعدم تنظیم کے کارکن ناظم کو گرفتارکرلیا۔ ملزم مذہبی منافرت پر مشتمل کتابچے تقسیم کررہاتھا جس سے13کتابچے اور دیگر مواد، پستول اور اڑھائی ہزار روپے نقدی بر آمد کی گئی۔ ملزم کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔