پنجاب یونیورسٹی لائبریری ،کتابوں پر تعارفی پروگرام

لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب کے زیر اہتمام مطالعے کی عادات کو فروغ دینے کیلئے دوتصانیف پر تعارفی پروگرام کا انعقاد کیا گیاجس میں یوول نوح ہراری کی انگریزی کتاب ‘نیکسز’ اور اردوکیلئے ڈاکٹر غافر شہزاد کا ناول ‘موکش’ منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی کے چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی، انسٹیٹیوٹ آف انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہ زیب خان، فیکلٹی ممبران اور طلبہ وطالبات بھی موجود تھے۔